شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے انڈونیشین اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں انڈونیشین اسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر عدنان البرش بھی شامل ہیں۔ گورنمنٹ انفارمیشن آفس کے مطابق شہید ہونے والے سول ڈیفنس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈونیشین اسپتال کی صورتحال تباہ کن ہے، خدشہ ہے اسرائیلی فورسز وہی کچھ کریں گی جو انہوں نے الشفا اسپتال میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی افواج صرف اپنے حملے تیز کر رہی ہیں، اسپتال کا طبی عملہ اصرار کر رہا ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے موجود رہے گا، اسپتال میں طبی عملے اور زخمیوں سمیت 700 افراد موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 5500 بچوں سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں 2 گھروں پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 11 افراد کو شہید کر دیا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عروب کیمپ کے دروازے پر گرفتار ہونے والا زخمی نوجوان اسرائیلی حراست میں چل بسا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015