دیامر بھاشا ڈیم: تجربہ کامیاب، صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا

ملکی خوشحالی اور استحکام کا ضامن دیامر بھاشاڈیم منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے، واپڈا نے صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رخ ٹنل کی جانب موڑ دیا۔ وزیر اعظم اگلے چند روز میں اہم پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے۔ ڈیم کی تعمیر میں مصروف عمل واپڈا نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے صدیوں سے بہتے قومی دریا ”انڈس ریور“ کا رخ موڑ دیا۔ اب دریائے سندھ ایک کلومیٹر سرنگ اور 800 میٹر لمبی نہر سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے اصل روٹ میں شامل ہوگا۔ نگران وزیر اعظم اس اہم پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اگلے چند روز میں دیامر بھاشا ڈیم سائیٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ ڈیم پر جاری کاموں کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر چئیرمین واپڈا انجینئیر لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی بھی ایک روزہ دورے پر ڈیم ایریا پہنچ گئے ہیں۔ چیئرمین واپڈاانجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے دیامر بھاشا ڈیم کے دورے میں ڈائی ورشن سسٹم کا مشاہدہ کیا۔ دریائے سندھ کا رخ جزوی طور پر موڑنے کے بعد ڈائی ورشن سسٹم آزمائشی طور پر آپریشنل ہے۔ واپڈا ڈیم سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کااہم سنگ میل آئندہ ہفتے عبور کر لے گا pic.twitter.com/22ob7SP6Lz — WAPDA (@wapda_pr) December 10, 2023 دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے سے 8.1 ملین ایکڑ سیلابی پانی ذخیرہ ہونے کے ساتھ 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی بھی حاصل ہوگی، جبکہ ایک ملین ایکڑ سے زائد اراضی بھی سیراب ہوگی۔