قدرت نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے پھل، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ شامل ہیں،ان میوہ جات میں ایک انجیر بھی شامل ہے اور انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے قدرت کی نعمت ہے۔ ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت عطا… انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے۔ انجیر کو بنگالی میں آنجیر، انگلش میں فِگ، عربی میں تین، یمنی میں بلس، سنسکرت، ہندی، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں۔ یہ نازک پھل کہلاتا ہے اور پکنے کے بعد خود بخود ہی گرجاتا ہے اور اسے دوسرے دن تک محفوظ رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کھانا ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔ ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک انتہائی مفید غذائی دوا کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔ اس لیے عام کمزوری اور بخار میں بھی اس کا استعمال اچھے نتائج دیتا ہے۔ قوت مدافعت بڑھائےانجیر میں قوت مدافعت بڑھانے والے حیرت انگیز خواص جیسے وٹامن اے، سی اور زنک کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزاء قوت مدافعت کو بڑھاکر موسم سرما کی بیماری جیسے کھانسی اور فلو سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بہتر نظام ہاضمہ فائبر سے بھرپور انجیر ایک قدرتی قبض کشا کے طور پر کام کرتی ہے اس میں موجود غذائیت آنتوں میں موجود اچھے بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھا کرآنتوں کی حرکت کو معمول پر لاتی جس سے قبض جاتی رہتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ سے مالامالاس میں پولی فینول نامی مرکب پایا جاتا جو اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات رکھتا ہے یہ جسم میں دیگر کیمیکلزکی موجود گی میں آکسیجن کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت کا ضامنانجیرمیں کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور ہڈیوں کی مضبوطی کے ضامن دیگر منرلز موجود ہوتے ہیں۔ یہ ہڈیوں کی صحت کو فروغ دے کر عمر رسیدگی کی اثرات جیسے آسٹیو پروسس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ بلڈ پریشرنمک کا زیادہ استعمال جسم میں پوٹاشیم کی کمی کا سبب بنتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے انجیر جسم میں قدرتی طور پر پوشیم کی سطح کو بڑھا کر بلڈ پریشر کو توازن میں رکھتی ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015