آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہم گرین کیپ سڈنی میں کھو گئی۔ اس حوالے سے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں درخواست کی ہے کہ جس کسی کے پاس بھی وہ کیپ ہے تو انہیں لوٹا دے۔ ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ میلبرن سے سڈنی کے سفر کے دوران ان کا بیگ لاپتہ ہوا جس میں ان کی بیگی گرین کیپ اور بیٹیوں کے لیے تحائف تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ایئر لائن والوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز چیک کی گئی ہیں جس میں کسی کو ہمارا بیگ کھولتے یا بیگ لیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تاہم کچھ جگہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی پہنچ میں نہیں ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے پیغام میں درخواست کی کہ اگر کسی نے غلطی سے میرا سامان لے لیا ہے تو مجھے لوٹا دے میں اس کو بدلے میں اسی طرح کا بیگ دے دوں گا۔ واضح رہے کہ بیگی گرین کیپ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام آسٹریلوی کھلاڑی پہنتے ہیں اور اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015