بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک 26 سالہ شہری ابوظبی اور دوسرا 27 سالہ شہری جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ چھبیس سالہ شخص کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ اور دوسرا پنجاب کے شہر اٹک کا رہائشی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر کیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی جانچ کے لیے نمونے لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد کووڈ کی قسم معلوم ہوسکے گی۔ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی اور اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کے خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے تھے اور انہیں گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں میں ممکنہ وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے ’جے این ون‘ ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015