زعفران ملا دودھ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟

کروکس سیٹیوس (Crocus sativus)نامی پھول سے حاصل کیا جانےوالا مسالا زعفران کہلاتا ہے، جو للی کا کزن ہے۔ زعفران اس پھول کے اسٹگمااور اسٹائلزسے دھاگوں کی شکل میں حاصل کیا جاتاہے۔ زعفران کی کٹائی دشوار ہوتی ہے، کاشتکار اپنے ہاتھوں سے اس کے دھاگے بہت آرام سے پھولوں سے چنتے ہیں۔ پھر ذائقہ نکالنے کے لئے ان دھاگوں کو گرم کرتے ہیں اور بڑی احتیاط سے انہیں محفوظ کرتے ہیں۔ یہ اضافی مشقت زعفران کو دنیا کا مہنگا ترین مسالا بناتی ہے۔ دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا جو کہ کافی فائدہ مند بھی ہوتا ہے مگر کیا کبھی چٹکی بھر زعفران دودھ میں ملانے کے فوائد کے بارے میں سنا؟ زعفران ایک سب سے مہنگا مصالحہ ہے، تاہم اس کی معمولی مقدار بھی فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ اس دودھ کو بنانا بہت آسان ہے اور زیادہ اجزاءکی ضرورت بھی نہیں ہوتی، بس چٹکی بھر زعفران کو ایک گلاس یا کپ گرم دودھ میں ملائیں اور بس۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مصالحہ ہے جس کے متعدد فوائد ہیں، تاہم دودھ میں اسے ملا کر پینے کے فوائد درج ذیل ہیں۔ موسمی نزلہ زکام سے تحفظزعفران ملا دودھ موسمی نزلہ زکام اور بخار سے بچاؤکا موثر ٹوٹکا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دودھ میں زعفران کو ملانا اور پھر پیشانی پر ملنا فوری طور پر بخار کو دور کرتا ہے۔ یاداشت بہتر کرےایک گلاس زعفران ملا دودھ یاداشت کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے، عمر بڑھنے سے ذہنی تنزلی سے بچاؤکے لیے یہ مفید اور یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔ بے خوابی کا مسئلہ دور کرےکیا آپ کو رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں زعفران ملا دودھ مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مختلف طبی مسائل کو دور کرتے ہیں، جن میں بے خوابی کا مسئلہ بھی ہے جبکہ یہ ڈپریشن سے بچاؤکے لیے بھی مددگار مشروب ثابت ہوسکتا ہے۔ زعفران میں موجود مینگنیز جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ دل کے لیے فائدہ مندچٹکی بھر زعفران کو دودھ میں ملا کر پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، یہ خون کی گردش کو حرکت میں لاکر شریانوں کو سخت ہونے سے روکتا ہے۔ اس مصالحے میں موجود اجزاءکولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراض قلب کے خطرے میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔ ممکنہ طور پر دمہ اور الرجی سے بچاؤایک گلاس زعفران ملا دودھ جوڑوں کے درد، دمہ اور موسم سے جڑی الرجیز کو دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، اس میں موجود ورم کش خصوصیات اس حوالے سے مدد دیتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت