نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے 5 سال منگنی رہنے کے بعد شادی کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے پرانے دوست کلارک گےفورڈ سے شادی کی، شادی کی نجی تقریب نیوزی لینڈ میں (Hawke’s Bay) کے علاقے میں ہوئی۔ اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن اور ان کے شوہر نے سفید اور کالے رنگ کے جوڑوں کا انتخاب کیا تھا جس کی سوشل میڈیا پر بہت تعریف کی جارہی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کے موقع پر انتہائی کم زیور پہنے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کی مقامی ڈیزائنر جولیٹ ہوگن کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔ رپورٹس کے مطابق جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گےفورڈ نے 2022ء میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انہوں نے اسے ملتوی کردیا تھا۔ واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈرن 2017ء سے 2023ء تک نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم رہی تھیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015