قدرت نے انسان کیلئے پھلوں اور سبزیوں جیسی بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں جو نہ صرف صحت کیلئے اچھی بلکہ اس کے دیگر لوازمات بھی نہایت مفید ہیں جسے ہم اکثر بےکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں۔ ان لوازمات میں کیلے کا چھلکا بھی شمار کیا جاتا ہے، ویسے تو کیلا 12 مہینے آنے والا پھل ہے، اور اسے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کیلئے کیلے کے چھلکے کے فوائد بیان کریں گے۔ کیلے کے چھلکوں کا ایک نیا استعمال اور 5 بڑے فائدے ہیں لہٰذا چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ ان کو اچھی طرح دھو کر دو کپ پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ گندگی یا دھول مٹی نہ رہے۔ ٹینک کا پانی صاف اس عمل سے آپ کو 5 بڑے فائدے ہوں گے جو کہ آپ کی روزمرہ کی ضرورت ہیں، کیلے کے چھلکوں میں بھیگا ہوا پانی ایک دم صاف شفاف اور خالص ہوتا ہے، اس لئے اگر گھر کے ٹینک میں گندگی جمع ہو گئی ہو یا پانی صاف نہ ہو رہا ہو تو یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں، سارا پانی صاف ہو جائے گا۔ جسم کی چربی کم وزن کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی چائے پیتے رہتے ہیں مگر آج کیلے کی چھلکوں کی چائے بنانا سیکھیں اور 3 ماہ میں جسم کی چربی کو پگھلانے کی خاص ٹپ آپ بھی استعمال کریں، یہ پانی جس میں کیلے کے چھلکے بھیگے ہوئے ہیں،اس پانی کو اُبالیں اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ڈال کر اس کو دن میں دو مرتبہ روزانہ استعمال کریں۔ جلد کے نشانات صاف چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات کو ختم کرنے کے لئے کئی کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کر چکے ہیں تو اب کیلوں کے چھلکوں کا یہ پانی استعمال کریں اور صاف شفاف جلد پائیں۔ وہ پانی جس میں چھلکے بھگوئیں ہوئے ہیں اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں نشان ہیں اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد آپ روئی کو پانی میں بھگوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کریں۔ سکون کی نیند اس عمل کو رات کے وقت کرنا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ دن بھر کی تھکان کے بعد جلد کو بھی رات کو سکون چاہیے ہوتا ہے اور اس وقت یہ نمک اور کیلے کا آئرن والا پانی جلد کی ریلیکسیشن کا کام کرتا ہے، کیلے میں چونکہ آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لئے یہ صاف صفائی اچھی طرح کرنے میں کام آتا ہے۔ برتن چمکانے کیلئے وہ برتن جن پر جمی میل کچیل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہو تو کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے صاف کرلیں، اس سے ہر قسم کے گندے برتن اور گندے کنٹینر صاف ہو جاتے ہیں۔ ناخنوں میں فنگس کا علاج کچھ لوگوں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے اور اس میں پس نکلنے لگتی ہے، جس کے لئے آپ مختلف قسم کی دوائیاں تو استعمال کرتے ہوں گے تو اب کیلے سے علاج کا یہ طریقہ استعمال کریں۔ کیلے کے چھلکوں کا پانی لیں اور اس میں ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر جسے سونٹھ کہتے ہیں، اس کو مکس کریں اور اس کو اس فنگس والے ناخنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں اور 15 منٹ کے بعد اس کو گلاب کے عرق سے صاف کریں۔ اس عمل کو روزانہ کریں، اس سے آپ کے ناخنوں میں لگی ہوئی فنگس آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی اور ناخن بالکل صاف ستھرے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015