پاکستان میں انٹرنیٹ پابندی کو تکنیکی خرابی ظاہر کیا گیا۔

سید طلعت شاہ

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروسز، سوشل میڈیا ایپس بحال کر دی گئیں انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی،خرابی درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہفتے کی شب 7 بجے سے انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار رہی۔سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا تھا۔ فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب سمیت بیشتر سوشل میڈیا ایپس پر صارفین کو رسائی میں شدید مشکل پیش آئی۔ اسلام آباد سے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر رہیں، یہ معاملہ ایسے وقت پر ہوا جب جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے تین ہفتوں سے کم عرصے میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک “ورچوئل جلسہ ” رکھا تھا ۔یہ فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور یوٹیوب کی بندش کا گزشتہ دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ ہے جسے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام آن لائن مہم کے پروگراموں کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس واچ ڈاگ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر الپ ٹوکر کا کہنا ہے کہ ’ہم پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی تصدیق کر سکتے ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ یہ بندش ’نمایاں طور پر منظم‘ تھی اور پی ٹی آئی کے پروگراموں کے دوران پہلے بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی گئیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں