سندھ 6th کالج گیمز کا افتتاح 30 جنوری کو کراچی میں کرنے کا اعلان

رنگارنگ تقریب جناح کالج میں ہوگی۔ڈی جی کالجز سندھ صالح عباس سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ,پرویز شیخ,گوہر رضا,شاھد علی,حصال مریم ممبر ہیں

دیگر ممبران میں ریجنل ڈائریکٹرز مصطفی کمال و سیف اللہ جویو شامل،بتول کاظم پروگرام کورآرڈینیٹر، ڈاکٹر قاسم راجپر سربراہ فنانشل کمیٹی،عبدالحق سومرو فوکل پرسن مقرر

کراچی(مائی نیوز پاکستان) کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے 6th سندھ کالج گیمز منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ گیمز کا باقائدہ فتتاح 30 جنوری کو جناح کالج کراچی میں رنگارنگ تقریب میں کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر صالح عباس رضوی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں ریجنل ڈائریکٹرز کراچی و شہید بینظیرآباد پروفیسر مصطفی کمال پٹھان و پروفیسر سیف اللہ جویو، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ, سید گوہر رضا, شاھد علی خان, حصال مریم شامل ہیں۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بتول کاظم کو پروگرام کورآرڈینیٹر، ڈائریکٹر فنانس کالجز سندھ ڈاکٹر قاسم راجپر فنانشل کمیٹی کے سربراہ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحق سومرو کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری کالجز سندھ پروفیسر راشد کھوسو کے مطابق سندھ کالج گیمز کے چھٹے ایڈیشن کے اعلان کے ساتھ ہی سندھ بھر تمام ریجنل ڈائریکٹرز اور سینٹرل کمیٹی کی نگرانی میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ریجنل کمیٹیز کا قیام بھی عمل میں آگیا ہے۔افتتاحی تقریب کے بعد ضلعی سطح پر مقابلے شروع کردیئے جائیں گے۔الیکشن کے باعث 11 فروری 2024 تک صرف ضلعی سطح کے مقابلے ہوں گے۔ 12 فروری 2024 سے بین الاضلاع مقابلے ہوں گے جبکہ 23 فروری سے انٹر ریجنل مقابلے شروع ہونگے جبکہ یکم مارچ کو اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں