ایپل گھڑیوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کل بروز جعمرات سے بلڈ آکسیجن سینسر کے ساتھ اپنی گھڑیاں فروخت نہیں کر سکے گی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت یو ایس ٹی ٹی سی نے ایپل کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ بلڈ آکسیجن سینسر کے ساتھ مزید گھڑیاں فروخت نہ کرے۔ دراصل طبی آلات بنانے والی کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایپل پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ بلڈ آکسیجن سینسر نے ماسیمو کی املاک دانش کی خلاف ورزی کی تھی۔ ایپل واچ سیریز 9 اور الٹرا 2 گھڑیاں پابندی کی زد میں آئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی کمپنی نے ریٹیل اسٹورز سے گھڑیوں کو ہٹا دیا تھا لیکن ریٹیلرز پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی جن کے پاس پہلے سے گھڑیاں موجود ہیں۔ عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایپل نے کہا کہ ہم یو ایس آئی ٹی ٹی سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں صارفین کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ ایپل واچ تک رسائی مل سکے۔