ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہو گا: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی سے سبق حاصل کر کے ہمیں آگے بڑھنے ہو گا، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے 8 فروری کا الیکشن اہم ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیں، ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے جیلیں کاٹیں، نیب کے عقوبت خانے میں گیا، اگر اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہوتا تو یہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی و خارجی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان جس مقصد کے لیے وجود میں آیا ابھی تک وہ پورا نہیں ہو سکا، جن قوموں میں شکست نہ ماننے کا عزم ہو انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی سے سبق حاصل کر کے ہمیں آگے بڑھنے ہو گا، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے 8 فروری کا الیکشن اہم ہے، 2018ء میں آر ٹی ایس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بٹھایا گیا، 2018ء سے پہلے پاکستان تیزی سے ترقی کے راستے پر سفر طے کر رہا تھا۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود ہم جیت چکے تھے، رات میں پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال کر ٹھپے لگائے گئے، ووٹرز کی توقعات پر پورا اترنا ہی ووٹ کو عزت دینا ہے۔