ہم انسانی جسم کے بارے میں شاید کافی حد تک جان چکے ہیں اور جینوم سیکونس بھی بنا چکے ہیں، مگر اب بھی سائنسدان ہمارے اندر چھپی نئی چیزیں دریافت کر رہے ہیں۔ جی ہاں واقعی سائنسدانوں نے معدے اور منہ میں کچھ ایسا دریافت کیا ہے جس کے بارے میں پہلے کسی کو علم نہیں تھا۔ سائنسدانوں نے معدے اور منہ میں وائرس جیسے جانداروں کو دریافت کیا ہے جن کو obelisks کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جاندار وائرسز کی طرح اپنی نقول بنا لیتے ہیں، مگر یہ حجم میں بہت زیادہ چھوٹے اور سادہ ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ چھوٹا حجم ہونے کے باعث انہیں viroid کلاس میں شامل کیا گیا ہے جو سنگل آر این اے پر مشتمل جانداروں کی کلاس ہے۔ مگر viroid بیمار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر انسانی جسم میں موجود obelisks ایسا نہیں کر سکتے۔ تو پھر یہ ہمارے جسم میں کیوں موجود ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ابھی سائنسدانوں کے پاس نہیں۔ البتہ انہیں دریافت کرنے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی، ٹورنٹو یونیورسٹی اور ٹیکنیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے خیال میں یہ جاندار معدے میں انسانی microbiome کی جینیاتی سرگرمیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ مگر منہ میں یہ کیا کرتے ہیں، اس بارے میں سائنسدان کوئی اندازہ نہیں لگا سکے اور اس حوالے سے مزید تحقیق کر رہے ہیں۔ حیران کن طور پر منہ کے بیکٹریا میں 50 فیصد حصہ ان پر مشتمل ہے جبکہ معدے کے بیکٹریا میں ان کا حصہ 7 فیصد کے قریب ہے۔ محققین کے مطابق نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی وائرل یونیورس کی سرحد پر موجود ہیں۔ اس حوالے سے تحقیق کے نتائج پری پرنٹ ڈیٹا بیس bioRxiv میں شائع ہوئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
- شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش
- سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
- اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کر دی
- میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے، محمد عامر کا بڑا بیان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015