فروری کا مہینہ کن ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے؟

رواں برس کے دوسرے ماہ کا آغاز ہوچکا ہے اور اس مہینے کے لیے بھی اجرامِ فلکیات کے ماہرین نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 12 میں سے پانچ ستارے ایسے ہیں جن کے لیے یہ ماہ پروفیشنل اعتبار سے کافی کامیاب اور خوش قسمت ثابت ہونے والا ہے، تو آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ پانچ خوش قسمت ستارے کون سے ہوں گے۔ برج حملہمیشہ کامیابی کے لیے نئے مواقع ڈھونڈنے اور کچھ کرتے رہنے کی لگن میں رہنے والے برج حمل کے افراد کے لیے فروری 2024 کامیاب ترین ہوسکتا ہے۔ ان لوگوں کے لیے بہترین وقت ہے کہ اگر وہ کسی نئے آئیڈیے کے تحت کسی پروجیکٹ پر کام شروع کرنا چاہ رہے ہیں تو زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، ستارے آپ کے حق میں ہیں۔ برج اسدبرج اسد سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ جہاں بھی جائیں مثبت سوچ اور انرجی کے ساتھ جاتے ہیں اور اپنے ارد گرد ماحول کو بھی مثبت ہی بناتے ہیں۔ یہ ماہ ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہونے والا ہے، انہیں چاہیے کہ اپنا ٹیلنٹ بھرپور طریقے سے دکھائیں ، کچھ نیا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو کر گزریں، پروفیشنل لحاظ نے آپ کو کامیابی حاصل ہونے کے کافی امکانات ہیں۔ برج میزانماہرین کے مطابق ماہ فروری میزان کے لیے خوش قسمت ثابت ہونے والا ہے، ان لوگوں میں مستحکم تعلقات بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کا انہیں خوب فائدہ ہوسکتا ہے۔ مختلف صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور بات چیت ان کے مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔ برج قوسبرج قوس کے نوکری پیشہ یا کاروباری افراد بھی اس ماہ فائدے میں رہ سکتے ہیں کیونکہ ستارے یہی بتارہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ماہ ان لوگوں کو بہت سے مواقع ملنے کا امکان ہے، ساتھ ہی انہیں کچھ چیلنجز کا بھی سامنا ہوگا۔ برج دلویہ مہینہ ہی دلو کا ہے، یہ ستارہ مسلسل جدت اور جدوجہد کا ہے، یہ افراد کبھی بھی رکنا نہیں چاہتے، یہ وقت ان کے لیے بالکل ٹھیک ہے جس میں یہ ہر چیلنج لے سکتے ہیں۔ دلو کے افراد اگر کچھ کرنے سے گھبرا رہے ہیں تو ماہرین فلکیات انہیں وہ مشکل کام سرانجام دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔