پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ماڈل ٹاؤن میں قائم ن لیگ کے سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نوازشریف کی تقریر کیلئے مائیک بھی نصب کر دیے گئے تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ قائد ن لیگ تقریر کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئی ہیں۔ نواز شریف، مریم نواز اور دیگر قائدین کے ہمراہ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔






