اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی“ ٹیکنو“ نے پچھلے سال ”فینٹم الٹی میٹ“ کے نام سے ایک جدید رول ایبل فون کا تصور متعارف کرایا تھا جو اب ایک پروٹو ٹائپ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ فینٹم الٹی میٹ کے اس پروٹوٹائپ نے موبائل ورلڈ کانگریس (MWC) میں دھوم مچا دی ہے۔ ٹیکنو فینٹم الٹی میٹ کی اسکرین پیچھے کی طرف رول ہو سکتی ہے۔ اس کا یوزر انٹرفیس رولنگ کے دوران بھی اچھے سے کام کرتا رہتا ہے۔ اس کا ڈسپلے 6.55 انچ اسکرین پر مشتمل ہے جسے ایک بٹن سے مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ محض 1.3 سیکنڈ کے اندر اسکرین کا سائز 7.11 انچ تک تک بڑھ جاتا ہے۔ فون کو واپس چھاٹا کرنے پر اس کی اسکرین رول ہوکر پیچھے چلی جاتی ہے۔ فولڈ ایبل فونز کی طرح، فینٹم الٹی میٹ بھی اپنے یوزر انٹرفیس کو شفٹنگ اسکرین کے ارد گرد ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہے۔ انٹرفیس اور ایپس اسکرین کے بڑھنے یا پیچھے ہٹنے کے ساتھ رول ہوسکتی ہیں۔ یہ فون 9.93 ملی میٹر کی موٹائی کے ساتھ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے سب سے پتلے آپشنز میں سے ایک ہے۔ فی الحال یہ فون صرف ایک پروٹوٹائپ ہے اور فروخت کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015