وفاقی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کاایک اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں فیصلہ کیاگیا کہ کسی کواسلام آباد پرلشکرکشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نیشنل فلڈرسپانس اینڈکوآرڈینیشین مرکز کے قیام اورمتاثرین سیلاب کے بچائو ، امداد اوربحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کسی کواسلام آباد پرلشکرکشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں قومی اداروں پرحملوں کی شدیدمذمت کی گئی اورآگاہ کیاگیا کہ اگر کسی نے ممنوعہ حدعبورکی تواس کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔
حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں
اجلاس میں قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں، اداروں اورخصوصاً بری ،بحری اورفضائی فوج کے کردارکوسراہاگیا۔






