پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق  پشاور کے نواحی علاقے امیر خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا ہے۔