جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایس 24 سیریز لانچ کردی جس کے متعدد فیچرز آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) سے لیس ہیں۔ سام سنگ نے اپنی نئی سیریز میں گلیکسی ایس 24، گلیکسی ایس 24پلس اور گلیکسی ایس 24 الٹرا شامل ہیں۔ ان فونز میں عام موبائل کے علاوہ مختلف اپ ڈیٹس اور فیچرز شامل ہیں، جن میں ڈیزائن ٹویکس، اسکرین کے سائز میں تبدیلی اور گلیکسی ایس 24 الٹرا کے ہیڈلائن کیمرہ کت فیچرز میں اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔ گیلکسی ایس 24 کی تعارفی قیمت 799ڈالرز، گیلکسی ایس 24 پلس کی 999 ڈالرز جبکہ گیلکسی ایس 24 الٹرا کی تعارفی قیمت ایک ہزار 299 ڈالرز ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے فونز میں ’ٹو وے ٹرانسلیشن‘ کا فیچر ہے جس کے ذریعے صارف مختلف زبان میں لائیو فون کال کو اسی وقت ترجمے کے ساتھ سن سکتے ہیں, اس فیچر کے تحت فون 13 مختلف زبانوں کو ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹرانسلیشن کا یہ فیچر اس سے پہلے سام سنگ کے کسی بھی فون میں دستیاب نہیں تھا اور ایس 24 اس فیچر کے ساتھ پہلا فون ہے۔ اس کے علاوہ ان فونز میں اے آئی سے لیس ایڈیٹنگ فیچر بھی موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی سیریز میں ’سرکل ٹو سرچ‘ کا فیچر بھی موجود ہے، صارف اسکرین پر موجود تصویر کے کسی بھی حصے کو سرکل کر کے اسے ڈائریکٹ گوگل پر سرچ کرسکیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم
- پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، پٹرول کے حوالے سے اچھی خبر
- کارگو خلائی جہازڈریگن عنقریب پاکستان میں لینڈ کرے گا، بڑی خبر
- کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: بیرسٹر گوہر خان
- سعودی عرب جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015