مزدوروں کے بعد اب ڈاکٹرز بھی دیہاڑی پر کام کریں گے،پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے یومیہ اجرت پر ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کے لئے نیا پلان سامنے آیا ہے، ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو میں سپیشلسٹ یومیہ اجرت پر رکھنے کا آغاز کیا گیا ہے، پی ایچ ایف ایم سی نے دیہاڑی پر ڈاکٹرز رکھنے کا اچھوتا پلان متعارف کروایا ۔ سرکاری ملازمت کرنے والے ڈاکٹرز بھی چھٹی لے کر دیہاڑی پر کام کر سکیں گے ، فزیشن کو یومیہ 7ہزار ، سرجن 5 ہزار دیہاڑی وصول کرے گا، جنرل سرجن کو سرجری پر 5 ہزار روپے اضافی ملیں گے، گائناکالوجسٹ کو 12ہزار روپے دیہاڑی ملے گی ۔ گائنی آپریشن پر 15ہزار روپے اضافی ملیں گے ، پیڈیاٹریشن کو 12ہزار اور ڈینٹل سرجن کو 4 ہزار روپے دیہاڑی دی جائے گی ، مختلف شعبوں کے کنسلٹنٹس کے لئے یومیہ اجرت مقرر کی گئی ۔ پی ایچ ایف ایم سی کے ذریعے دیہاڑی پر ڈاکٹر رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، پی ایچ ایف ایم سی کا اس اے قبل بے ہوشی کے ڈاکٹرز دیہاڑی پر رکھنے کا منصوبہ پٹ چکا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015