اسمارٹ فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا، مارکیٹ میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فروخت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2024کی پہلی سہ ماہی میں ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں تقریباً 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے سام سنگ کو دوبارہ سرفہرست ہونے کا موقع ملا۔ ریسرچ فرم آئی ڈی سی کی ڈیٹا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جنوری اور مارچ کے دوران اسمارٹ فون کی ترسیل 7.8 فیصد بڑھ کر 289.4 ملین یونٹس ہوگئی جبکہ سام سنگ کے مارکیٹ شیئر 20.8فیصد ہیں جس نے ایپل سے اسمارٹ فون بنانے کا اعزاز لے کر اپنے نام کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی کی فروخت میں نمایاں کمی گزشتہ سال دسمبر کی سہ ماہی میں اس کی مضبوط کارکردگی کے بعد سامنے آئی جب اس نے سام سنگ کو دنیا کے نمبر ون فون بنانے والے کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ کمپنی 17.3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر واپس آگئی ہے کیونکہ چینی برانڈز ہواوے نے مارکیٹ شیئر حاصل کرلیا۔ اس کے علاوہ شیاؤمی کمپنی چین کی سب سے بڑے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے پہلی سہ ماہی کے دوران 14.1فیصد کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آئی ڈی سی کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ایپل نے 50.1 ملین آئی فون بھیجے جو کہ پچھلے سال اسی عرصے میں بھیجے گئے 55.4 ملین یونٹس سے کم ہیں۔ چین میں ایپل کے اسمارٹ فون کی ترسیل ایک سال پہلے کے مقابلے 2023 کی آخری سہ ماہی میں 2.1 فیصد کم ہوگئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015