ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز، آئی پیڈ اور ویڈیو گیمز کی لت میں مبتلا بچوں کے بعد کی زندگی میں سائیکوسِس سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ سائیکوسس ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان کا حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور حقیقت کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔ تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ بچپن میں اسمارٹ فون اورسوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے 23 برس کی عمر تک پہنچنے تک پیرینویا (اس بات کا خیال کے ہر کوئی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے)، خیال اور تصور میں فریب اور عجیب و غریب خیالات سے تعلق رکھتا ہے۔ لیکن محققین کے مطابق ٹیکنالوجی بذات خود مسئلہ نہیں۔ بچوں کو ڈیوائسز کی لت ان کے ذہنی بیماری کے حوالے سے آسان ہدف ہونے کی وجہ سے ایک انتباہ ہوسکتی ہے۔ جاما سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں کینیڈین ٹیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل والدین کی ذہنی صحت کے مسائل، تنہائی، بُلی اور والدین اور بچوں کے درمیان مسائل جیسے عوامل کو شیئر کرتے ہیں۔ تحقیق میں اس متعلق بھی خبردار کیا گیا کہ لت میں مبتلا بچوں کا زبردستی اسکرین ٹائم کم کرنا ان کی مدد کرنے کے بجائے ان کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تحقیق میں سائنس دانوں 1997 اور 1988 میں پیدا ہونے والے 2120 کینیڈین بچوں میں سوشل میڈیا عادات اور سائیکوٹک تجربات کا مطالعہ۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ جنہوں نے اپنا کمپیوٹر استعمال انتہائی کم کر دیا تھا ان کو اس کے باوجود بھی تواتر کے ساتھ بڑی عمر میں سائیکوٹک تجربات کا سامنا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 5 جی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 6 جی کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
- پاکستان کا اہم اعزاز، تاریخی لونر مشن 3 مئی کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- رانا ثنا اللہ کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا
- پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- ایف بی آر کا بڑا ایکشن، پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015