چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ مسلسل بارشوں سے صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی اور گوانگ ڈونگ میں سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پانی میں پھنسے 80 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے بعد ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، سیلاب سے لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے خدشے پر حکام نے ایمرجنسی ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔ جیانگ ژی صوبے میں بھی شدید خراب موسم کا اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گوانگ ژی ریجن میں مسلسل بارشوں کے بعد اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 65 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ چین کے جنوبی علاقوں گوانگ ژی، گوانگ ڈونگ، جیانگ ژی میں جمعے سے جاری بارشیں 22 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شادی شدہ خواتین کے حوالے سے نئی سائنسی تحقیق
- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟
- خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی
- شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے کیوں فارغ کر دیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ آفیشلز کا اعلان، کون کون سے اہم نام شامل؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015