حکومت سندھ نے کراچی میں خواتین کی مخصوص پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کردیا، ساتھ ہی دو ماہ تک بلامعاوضہ سفر کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے خواتین کی پنک بس سروس کے نئے روٹس ’آر تھری‘ اور ’آر نائن‘ کا افتتاح کیا۔ آر تھری پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے ناصر جمپ کورنگی تک اور دوسرا روٹ آر نائن گلشنِ حدید سے ٹاور تک ہے۔ دونوں نئے روٹس پر مجموعی طور پر دس نئی پنک بسیں چلائی جارہی ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سےخواتین کے لیے دو ماہ تک پنک بس سروس میں بلامعاوضہ سفر کا اعلان بھی کیا گیا۔ تقریب میں فریال تالپور نے پنک بس سروس کی چار خواتین ڈرائیورز کو لائسنس بھی دیے۔ انہوں نے پنک بس سروس کے نئے روٹس کے آغاز پر سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور صوبائی حکومت کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015