نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

کراچی‌ (سید طلعت شاہ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان پہنچ گئیں۔
ملالہ یوسفزئی اپنے والدین کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پہنچیں۔
25 سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی۔
یاد رہے کہ سوات میں سال 2012 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اب دوسری بار پاکستان آئی ہیں۔