بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ چیونگم اگر نِگل لی جائے تو اسکے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں تاہم یہ بات حقیقت سے کتنی قریب ہے، آیئے اس کا جواب ماہرین سے لیتے ہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں معدے کے ڈاکٹر ایری لیمیٹ کے مطابق چیونگم نِگلنا لازمی نہیں کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو لیکن یہ ایک اچھی عادت بھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر ایری نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اگر آپ کا ہاضمہ صحت مند ہے تو کبھی کبھار چیونگم نِگل لینا کوئی مسئلہ نہیں۔ تاہم جب پوچھا گیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر ان انتباہات کا کیا جو سالوں سے سنتے آرہے ہیں کہ چیونگم کو ہضم ہونے میں 7 سال لگتے ہیں، تو اس پر ڈاکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ سچ تو یہ ہے کہ چیونگم بالکل بھی ہضم نہیں ہوتی۔ یہ ہضم ہونے والی شے ہے ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر نِگل لی جائے تو بالآخر یہ آنتوں کی حرکت (bowel movement) کے ذریعے باہر آجائے گی۔ دوسری جانب نیویارک میں ماہر اطفال اورالائیڈ فزیشنز گروپ کی سی ای او، ڈاکٹر کیری فرومر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ چیونگم کو نِگلنے سے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیونگم ہضم نہیں ہوتی۔ یہ آنتوں سے گزرے گی اور بالآخر آنتوں کی حرکت سے باہر آجائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پہاڑی چوٹی سے جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری
- حماس نے بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، وزیراعظم
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
- بلند ترین پہاڑی پرجاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015