پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کو سروس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہونے بعد ’واٹس ایپ‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی WABetaInfo نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو کچھ مخصوص فیچرز میں مشکل در پیش آ رہی ہے۔






