ٹی 20 ورلڈ کپ: آج آسٹریلیا اور سری لنکا مدمقابل

آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ میں آج پرتھ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چاربجے شروع ہوگا۔
گروپ ون کا یہ میچ آسٹریلیا کے لیے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اُس کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوچکی ہے۔
میزبان ٹیم کو سیمی فائنل میں بغیر کسی اگر مگر اور رن ریٹ کے چکر میں پھنسے جانا ہے تو پھر یہ مقابلہ اُس کے لیے جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے مات دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔