ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔
بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے۔
آج گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس میں انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جب کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔
Load/Hide Comments






