سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی پر ذمہ داری عائد ہوتی کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی پنجاب کے عوام کی جان و مال کا خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ سے ہو گا اور 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔






