تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوسرے روز شاہدرہ لاہور سے آغاز ہوا جو عمران خان کی قیادت میں فیروز والا پہنچ گیا۔ لانگ مارچ فیروز والا کے بعد سادھو کی طرف جائے گا اور وہاں بھی استقبال کیا جائے گا۔ دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔
عمران خان کے مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری ، شہباز گل بھی ہمراہ ہیں۔
مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا۔ لانگ مارچ ، سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔ لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا۔ گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔






