وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے گریٹ ہال آف پیپل میں ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی تعاون بڑھانے سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل اور سی پیک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ چین اور پاکستان نے رابطوں اور تعاون مزید بڑھانے کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔