خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں صدہ بازار کے قریب مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک خاتون اور فورسز کے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ طوری بنگش قبائل نے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ہنگامی جرگہ طلب کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے فیلڈر اور کوچ پر صدہ بازار کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ ڈی پی او ضلع کرم محمد عمران کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف طوری بنگش قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کر لیا ہے جس میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے قومی طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015