کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے در محمد گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ڈاکوؤں کی لاشیں رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئیں جبکہ زخمی تیسرے ڈاکو کو طبی امداد دی گئی۔
ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس ضمن میں پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقابلہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کیا تھا جبکہ اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ڈاکو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور بہادر خان کے قتل میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔