حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
خالد خورشید سے جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس نے گلگت بلتستان میں انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کا اظہار کیا۔ جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس کے نمائندہ وفد نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ 50میگاواٹ اور پنجاب حکومت کے ساتھ بھی 50میگاواٹ انرجی کے منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے ایم او یو طے پایا گیا ہے، گلگت بلتستان میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر مواقعے فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، خصوصاً انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گی۔
خالد خورشید نے جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس کے نمائندہ وفد کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔