شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی ہلاک ہو گیا، دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت دیگر وارداتوں میں میں ملوث تھا۔