وزیراعظم آزاد کشمیر سیاسی طور پر نومولود ہیں: عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے عمران خان کا بیانیہ کشمیر کے عوام نے مسترد کر دیا۔
عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کا ہر بیانیہ ناکام ہو چکا ہے۔ کشمیر پالیسی کو عمران خان نے جتنا نقصان پہنچایا تاریخ میں کسی نے نہیں پہنچایا۔ 75 سال میں بھارت کی جرات نہیں ہوئی کشمیر میں انتہائی قدم اٹھائے۔ تنویر الیاس نے پہلی بار وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کی بولی لگائی۔ تنویر الیاس کبھی کونسلر بنا نہ لوکل باڈیز کی سیاست کی۔
عطا تارڑ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو سیاسی طور پر نومولود قرار دے دیا اور عمران خان کو بھاری رقم دے کر وزارت عظمی کی سیٹ خریدنے کا الزام لگایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ قیادت اجازت دے تو وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہ دیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا جب سے تنویر الیاس آئے کشمیر میں سیاست کا بیڑہ غرق ہو گیا ۔ یہ زبردستی اپنی سوسائٹی کیلئے وزیراعظم سے این او سی جاری کرانا چاہتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا تھا ہمت ہے تو توڑ کر دکھائیں۔ فرح گوگی آپ کی بے نامی ہے اسے آپ نے باہر بھگا دیا۔