پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ پڑھنا چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو گھڑی میں لگے ہیرے نظر آرہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ پڑھنا چاہئے، عمران خان نے مذہب کو بھی ٹچ کے طور پر استعمال کیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ کسی عام آدمی کو وزیراعظم بنا دیں وہ بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں چھوڑ دے گا، عمران خان صاحب نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیوں سے لیکر پرچ پیالیاں تک بیچ دیں،
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے جس بندے کی رسیدیں پیش کیں وہ بندہ کروڑوں کی گھڑیاں خرید ہی نہیں سکتا،ابھی ایک آڈیو آئی ہےجس میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو گھڑیاں بیچنے کا کہہ رہی ہیں۔






