’’بےشرم رنگ‘‘ پٹھان کے لیے سر درد بن گیا

بھارتی فلم سینسر بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ’’پٹھان‘‘ کو ریلیز کرنے ک سرٹیفکیٹ اسی وقت جاری کیا جائے گا جب وہ اپنی فلم اور گانوں کو بہتر بنائے گا۔کم و بیش 4 برسوں کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔’’پٹھان‘‘ کا پہلا گانا ’’بےشرم رنگ‘‘ ریلیز ہوا تو اس…
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان حال ہی میں سرٹی فکیشن کے لیے سی بی ایف سی کی متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیجی گئی تھی۔ سی بی ایف سی کے رہنما خطوط کے مطابق فلم کو بغور دیکھا گیا تھا اور اب کمیٹی کے ارکان فلم ریلیز ہونے سے پہلے ان میں تبدیلی چاہتے ہیں، یہ تبدیلی سین کے ساتھ ساتھ گانوں کے بارے میں بھی ہے۔
بھارتی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹی فکیشن (سی بی ایف سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹھان فلم کو سرٹیفکیٹ اسی وقت جاری کیا جائے گا جب وہ اپنی فلم اور گانوں کو بہتر بنائے گا۔
سنسر بورڈ کے چیئرمین پرسون جوشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ CBFC ہمیشہ تخلیقی اظہار اور سامعین کی حساسیت کے درمیان صحیح توازن قائم کرنے کے لیے پرعزم رہا ہے، اور اس کا ماننا ہے کہ کسی بھی تنازع کو تمام فریقین کے درمیان بامعنی بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔“
پرسون جوشی نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت اور عقائد بہت اہم ہیں۔ تخلیق کاروں کو اس سمت میں کام کرنا چاہیے۔