سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے تین شہروں سے 5 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے تین شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں سمیت القاعدہ کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان، اسرار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
حکام کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا جبکہ 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 67 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔