شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے دو مختلف جھڑپوں میں 5 فوجی شہید اور کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آج دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے ملزمان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، دہشت گرد کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔






