پنجاب پولیس کے ترجمان کو بیٹے سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور میں پنجاب پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر ( پی آر او) نایاب حیدر کو بیٹے نایاب حیدر کو بیٹے اور دیگر 2 افراد سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نایاب حیدر کو تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کیا جب کہ مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔