خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں مسلح افراد کی سکول میں فائرنگ سے چھے اساتذہ شہید ہوگے۔
ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں پاک آفغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ ہوئی، مسلح فراد نے سکول میں گھس کر سٹاف روم میں فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل میں پیش آیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اساتذہ میٹرک کے امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔






