راولپنڈی کے علاقے روات میں واقع نجی ہاؤسنگ سو سائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق قتل کردئیے گیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح راولپنڈی کے علاقے روات کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن) فیز 8 میں 2 ڈاکو ڈکیتی کی غرض سے ایک گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ جس پر گھر کے مالک سیشن جج آزاد کشمیرسردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ سردار امجد اسحاق کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکو ڈکیتی کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مقتول جج سردار امجد اسحاق کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تھا اور وہ سیشن عدالت میر پورمیں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015