غذا جسمانی ساخت پر بہت اثر رکھتی ہے، صحت مند اور وزن کا توازن برقرار رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے کچھ غذائیں مفید تو کچھ نقصان دہ ہوتی ہیں جن سے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے چند غذائیں تجویز کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ چربی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سائنس سے ثابت شدہ کچھ غذاؤں کو آج ہی اپنی پلیٹ کا حصہ بنا لیں۔ طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ کچھ غذائیں جسم میں میٹابولزم کو بڑھانے، زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کو متوازن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ایسی غذائیں چربی کم کرنے میں مدد بھی دیتی ہیں۔ یہ غذائیں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں مختلف قسم کے وٹامنز، معدنیات، فائبر اور پروٹین پائے جاتے ہیں جن کی انسانی جسم کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضرورت پڑتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق درج ذیل غذائیں وزن میں کمی کے لیے فوڈ سائنس سے ثابت شدہ ہیں وزن کم کرنے کے لیے جادوئی نتائج رکھتی ہیں۔ مونگ دال مونگ کی دال پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، مونگ کھانے سے (satiety hormone) میں اضافہ ہوتا ہے جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتا ہے۔ دوسری جانب دال میں پروٹین کا پایا جانے والا ’تھرمک ایفیکٹ‘ (چربی پگھلانے والے اجزا) اسے پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے سُپر فوڈ بناتا ہے۔ بٹر ملک چھاج کم کیلوریز والا مشروب ہونے کے سبب وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ بار بار بھوک لگنے سے بچاتا ہے اور ایک وقت میں زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔ چیا سیڈز چیا کے بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز زیادہ پائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مزید مدد کر سکتے ہیں۔ پھول گوبھی گوبھی، دیگر سبزیوں کی طرح فائبر سے بھرپور ہوتی ہے مگر اس میں پروٹین کی بھی مناسب مقدار پائی جاتی ہے، اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پروٹین، فائبر اور کم کیلوریز والی غذا گوبھی کو اپنے کھانے میں آج ہی شامل کر لیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015