چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے پولیس سمیت تمام اداروں کو پیشہ ورانہ کوڈ پر عمل درآمد اور سیاسی طور پر غیرجانبدار رہنے اور کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کردی۔ چیف سیکریٹری کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم بلاخوف وخطر اپنے فرائض کی انجام دہی کریں، سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے ہم نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے الفاظ کو یاد رکھنا ہوگا،بانی پاکستان کے الفاظ کے مطابق ہم نے سیاست سے لاتعلق اورغیر جانبدار رہتے ہوئے قانون پر عمل درآمد کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوامی مفادات کے محافظ کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی سیاست بازی کا حصہ نہ بنیں، ہماری طاقت آئین اور ریاست ہے نہ کہ کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر، تمام سرکاری ملازمین کا فرض بنتا ہے کہ سرکاری وسائل یا اختیارات کا سیاسی دباؤ کے تحت استعمال نہ کریں۔ سرکاری ملازمین کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی صورت کسی بھی سیاسی پارٹی کو مدد کی فراہمی یا ان کی معاونت سے گریز کیا جائے، ایسے اقدامات سے عوام کا اعتماد بھی خراب ہوگا اورہماری حیثیت بھی جس پر کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ چیف سیکریٹری نے متنبہہ کیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم نے اگر اپنے اختیارات یا عہدہ کاغلط استعمال کیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کے احکامات پر صرف اور صرف قانون وآئین کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے ہی عمل کیا جاسکتا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں، سیاست سے بالاتر ہوکر سرکاری ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی کریں تاکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہو اور ملازمین کا امیج بھی خراب نہ ہو۔ چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے کردار اور عمل سے پاکستان کو اس کے بانی کے خوابوں کی تعبیر کی صورت دینی ہے، یہی ہمارا مشترکہ مشن بھی ہے اورعوامی خدمت کا تقاضا بھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر گرفتار
- 8 ممالک کی اسرائیلی وزرا کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیانات کی مذمت
- ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- یومِ دفاع و شہدا؛ آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت، قومی اتحاد اور مضبوط دفاع کے عزم کا اعادہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






