انسانی صحت کیلئے وٹامن بی 12 انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ ہماری غذائی ضروریات کا اہم جزو ہے اگر جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوجائے تو بہت سے امراض لاحق ہونے کا قوی خطرہ ہوتا ہے۔ وٹامن بی 12جسمانی نشوونما، خلیے کی تولید، خون کی تشکیل، اور پروٹین اور بافتوں کی ترکیب کا ذمہ دار ہے۔ یہ جسم کے بنیادی سطح کے فنکشن کو منظم کرتا ہے اور خون کی کمی، تھکاوٹ، اور ہاتھوں اور پیروں میں بے حسی یا جھنجھناہٹ کا علاج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وٹامن خون اور اعصابی خلیات کو صحت مند رکھتا ہے اور ڈی این اے کی تیاری میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی پائی جائے تو اس سے کون کون سے امراض جنم لے سکتے ہیں؟ زیر نظر مضمون میں اس کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ وٹامن بی 12 ماہرین صحت کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کے درمیان وٹامن بی 12 کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کھانے کی غلط عادات، خراب طرز زندگی، جنک فوڈ کلچر اس وٹامن کی کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر زیادہ تر لوگوں کو ہر چھ ماہ میں کم از کم ایک بار ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوجائے تو انسان کس قسم کی بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔اور اس کی کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے؟ امریکن سوسائٹی آف ہیماٹولوجی کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی جسم کے تقریباً ہر عضو کو متاثر کرتی ہے، اس کی کمی سے جسم میں خون کے سرخ خلیے بھی کم ہونے لگتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو میگالوبلاسٹک انیمیا بھی ہوتا ہے اس میں بڑے سرخ خلیات ہوتے ہیں۔ یہ جسم کے لیے اچھے نہیں ہیں۔ وٹامن بی12 کی کمی کی اہم علامت خون کی کمی ہے۔ اس سے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے۔ جو کہ بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی سے جسم میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں بھولنے کی بیماری 2021میں جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی بڑھاپے میں ڈیمنشیا کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ بھولنے کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ بعض صورتوں میں بوڑھوں میں بھی پارکنسنز کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ: وٹامن بی 12 کی کمی دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھا دیتی ہے، اگرچہ ایسے کیسز بہت کم ہوتے ہیں لیکن اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ جلد اور بالوں کے مسائل: ڈاکٹروں کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی سے جلد اور بال دونوں متاثر ہوتے ہیں، اس سے جلد کی خشکی اور بال گرنے جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ وٹامن بی 12 کی کمی سے نظام انہضام کے مسائل جیسے سیلیک بیماری اور کرون کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی کی علامات وٹامن بی 12 کی کمی کی علامات میں تھکاوٹ، کمزوری، سر درد، چکر آنا، وزن میں کمی، جلد کے مسائل، بال گرنا، یاد داشت کمزور ہونا شامل ہے۔ کمی کو کیسے دور کریں؟ اس وٹامن کی کمی سے متاثرہ افراد اپنی خوراک میں گوشت، مچھلی، انڈے اور دہی لازمی شامل کریں۔ وٹامن بی 12 کے سپلیمنٹس ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق لیں۔ مناسب نیند ہونا ضروری ہے۔ روزانہ یوگا اور ورزش کریں، اس کے علاوہ اپنے معالج کے مشورے کے مطابق وٹامن بی 12کی ادویات لینا شروع کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اورجسٹس ثمن رفعت کے تبادلوں کی منظوری
- یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان
- گرمیوں میں گول گپے کھانا کتنا خطرنک، ماہرین کی وارننگ
- چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
- بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ: آنکھ کے انفیکشن کا چوتھا انجکشن لگا دیا گیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






