پھٹکری کے حیران کن طبی فوائد

پھٹکری ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں دستیاب ہوجاتی ہے لیکن اسکی افادیت بہت زیادہ ہے۔پھٹکری بظاہر کوئی خاص شے نہیں لیکن پھٹکری میں پوشیدہ ہیں صحت کے خزانے ۔اسکی ادویاتی خصوصیت کے باعث مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے اسکااستعمال کیاجاتاہے۔ ۔معاملہ زخموں کو صاف اور دور کرنے کاہو،چہرہ کی خوبصورتی کی بات ہویادانتوں کی مضبوطی کی دونوں ہی صورتوں میں پھٹکری کااستعمال بہترین ہے۔ ۱۔داد اورچنبلپھٹکری کو پیس کر پانی یاسرکہ میں ملاکر صبح وشام لگانے سے دور ہوجاتے ہیں۔سرکہ جلد کی بہترین دواہے اگر پھٹکری کے ساتھ ملاکرلگایاجائے تو دہرا فائدہ کرتاہے۔ ۲۔خارشخارش دوطرح کی ہوتی ہے اور دونوں ہی صورتوں میں تکلیف دہ ہوتی ہے۔پھٹکری جلاکر راکھ بناکراسمیں ایک انڈہ کی سفیدی ملاکر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آجاتاہے۔ ۳۔بیڈ سولبیماری کے باعث مستقل بستر پر لیٹے رہنے سے زخم ہوجاتے ہیں۔جو تکلیف کاباعث بنتے ہیں۔پھٹکری باریک پیس کرانڈے کی سفیدی میں ملاکرزخموں کے اوپر لیپ کردیں۔ ۴۔پیٹ دردپیٹ کادرد انتہائی تکلیف دہ ہوتاہے ۔جب بھی ایساکوئی مسئلہ ہوتو پھٹکری کی ایک چٹکی کھاکر اوپر سے دہی کھالیں۔پیٹ درد میں فوراً آرام آجاتاہے۔ ۵۔دانت کادرددانتوں کے لئے پھٹکری کی بڑی افادیت ہے۔پھٹکری کوجلاکرجب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مل کر پاؤڈر بنالیں۔ریٹھے کی گھٹلی کی راکھ اور پھٹکری کی راکھ ہم وزن لے کردانتوں پر ملیں تو آرام آجاتاہے۔ ۶۔دانتوں کی بیماریاںپھٹکری اورکیکر کاکوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کررکھ لیں۔اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریوں میں آرام ملتاہے۔ ۷۔کھانسی اوردمہپھٹکری کو پانی میں حل کرکے دن میں تین بار ایک چھوٹاچمچم پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔شہد میں ملاکر صبح وشام لینے سے بھی آرام ملتاہے۔ ۸۔ناک کی بواگر ناک سے بو آتی ہوتوپھٹکری کو پانی میں حل کرکے اس محلول سے ناک کی صفائی کریں۔تو اس عمل سے ناک سے بوآنابند ہوجاتی ہے۔ ۹۔کیل مہاسےپھٹکری کو پیس کرکپڑے سے چھان کر پانی میں ملاکر پیسٹ بناکر صرف دانوں پر لگاکر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ ۱۰۔خشکیصرف ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملاکر سر دھونے سے خشکی دور ہوتی ہے۔ ۱۱۔جوؤں سے نجاتبچوں کے سر میں جوئیں ماؤں کابڑا مسئلہ ہوتی ہیں۔ اگر پانی میں پھٹکری حل کرکے اس پانی سے سر دھویاجائے تو بالوں میں جوئیں نہیں پڑتی ہیں۔ ۱۲۔پھٹی ایڑیاںپھٹکری جلاکر باریک پیس کر ناریل کے تیل میں ملاکر ایڑھیوں پرلگانے سے پٹھی ایڑیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت