غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار بلڈنگ افسران ہیں، اورنگزیب شہزاد

قومی خزانہ لوٹ کر عوامی مفادات کا قتل کرنے والے احتساب سے محفوظ ہیں، کنوینئر ایکشن کمیٹی اگینسٹ اللیگل کنسٹرکشنز

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے DG SBCA اسحاق کھوڑو کی من مانیوں نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈالدیا

کراچی (طلعت شاہ) غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار بلڈنگ افسران ہیں، یہ بات کنوینئر اگینسٹ اللیگل کنسٹرکشنز اورنگزیب شہزاد نے بلڈرز پر مقدمات گرفتاریوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اب بھی قومی خزانہ لوٹ کر عوامی مفادات کا قتل کرنے والے سرکاری افسران احتساب سے محفوظ ہیں، اورنگزیب شہزاد نے مزید کہا کہ بلڈرز کیخلاف کارروائیاں “نورا کشتی” محسوس ہو رہی ہیں جبکہ بلڈنگ بائی لاز کیخلاف تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث افسران کو FIR کا اختیار دینا بھی لمحہ فکریہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلیس احمد صدیقی، عامر کمال جعفری، آصف رضوی، علی غفران، جعفر امام، نجم قریشی، اویس حسین، سید کمال، عارف زاہدی، ریاض ملا، نواب علی خان منگنیجو، ضیاءالرحمان عرف ضیاء کالے ودیگر کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اورنگزیب شہزاد نے مزید کہا کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی من مانیاں شہریوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، انہوں نے کہا کے کراچی ٹائون اینڈ پلاننگ ریگولیشن 2002 میں ترمیم کرکے رہائشی علاقوں میں تجارتی مقاصد کیلئے تعمیرات کی اجازت دینے کی کوششوں سے مذموم عزائم کا پردہ فاش ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات کے بیانیئے کے مطابق غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ بلڈنگ افسران کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں