مائیگرین: معمولی تکلیف یا سنگین خطرہ؟

مائیگرین (Migraine) خود جان لیوا بیماری نہیں ہے، لیکن بعض صورتوں میں یہ خطرناک اثرات ڈال سکتا ہے۔ عام طور پر مائیگرین شدید سر درد، متلی، روشنی اور آواز کی حساسیت جیسی تکالیف کا سبب بنتا ہے۔ بعض اوقات مائیگرین کے ساتھ “مائیگرین اسٹروک” (Migraine Stroke) جیسی سنگین حالت پیدا ہو سکتی ہے، جس میں دماغ کی خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ مائیگرین سے زندگی کا معیار شدید متاثر ہو سکتا ہے، نیند، کام اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔ کچھ کیسز میں، اگر علاج نہ ہو یا علامات کو نظر انداز کیا جائے تو دماغی فالج (Stroke) یا دیگر پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ مائیگرین کا علاج: ویسے تو اس کیلئے کوئی خاصعلاج درکار نہیں مگر زیادہ درد کی صورت میں یہ نسخے اپنائیں۔ طرزِ زندگی میں تبدیلیاں: 1۔ نیند کا مناسب معمول بنائیں۔ 2۔ ذہنی دباؤ (Stress) کم کریں۔ 3۔ پانی زیادہ پئیں اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ 4۔ مائیگرین کو بڑھانے والی چیزوں (جیسے زیادہ کیفین، چاکلیٹ، پنیر) سے پرہیز کریں۔ گھریلو علاج: 1۔ اندھیرے اور پرسکون کمرے میں آرام کریں۔ 2۔ ماتھے یا گردن پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں۔ 3۔ ہلکی پھلکی ورزش یا یوگا اپنائیں۔  

کیٹاگری میں : صحت